باجوڑ: محکمہ وائلڈ لائف کی کارروائی، ہلاک کیے گئے تیندوے کی کھال برآمد

باجوڑ: محکمہ وائلڈ لائف کی کارروائی، ہلاک کیے گئے تیندوے کی کھال برآمد

ڈی ایف او وائلڈ لائف نے اپیل کی ہے کہ شہری جنگلی جانور نظر آنے پر خود کارروائی کے بجائے وائلڈ لائف کو اطلاع دیں۔
باجوڑ: محکمہ وائلڈ لائف کی کارروائی، ہلاک کیے گئے تیندوے کی کھال برآمد

Webdesk

|

21 Jul 2026

باجوڑ: محکمہ وائلڈ لائف کی کارروائی، واڑہ ماموند میں ہلاک کیے گئے تیندوے کی کھال برآمدکرلی گئی، محکمہ وائلڈ لائف کا کہنا ہے کہ تیندوے کی کھال محفوظ بنانے کے لیے پشاور صوبائی میوزیم منتقل کی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق چند روز قبل مویشیوں کا شکار کرنے پر علاقہ مکینوں نے تیندوے کو ہلاک کر دیا تھا،  تیندوے نے علاقے میں خوف و ہراس پھیلا رکھا تھا، روزانہ 3 سے 4 گائیوں اور بکریوں کا شکار کر رہا تھا۔

 محکمہ وائلڈ لائف باجوڑ کے مطابق تیندوے کو ہلاک کرنے کے غیر قانونی اقدام میں ملوث افراد کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی، جنگلی حیات کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے، کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

ڈی ایف او وائلڈ لائف نے اپیل کی ہے کہ شہری جنگلی جانور نظر آنے پر خود کارروائی کے بجائے وائلڈ لائف کو اطلاع دیں۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!