بلوچستان کے علاقے ہرنائی میں دھماکا، 11 افراد جاں بحق

بلوچستان کے علاقے ہرنائی میں دھماکا، 11 افراد جاں بحق

سیکیورٹی ذرائع نے دھماکے کی تصدیق کردی
بلوچستان کے علاقے ہرنائی میں دھماکا،  11 افراد جاں بحق

ویب ڈیسک

|

14 Feb 2025

بلوچستان کے علاقے ہرنائی کے کول مائنز ایریا میں گاڑی میں بم دھماکے کے نتیجے میں 11 مزدور ہلاک اور 6 دیگر زخمی ہو گئے ہیں جبکہ اموات میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق، ہرنائی کی تحصیل شاہرگ کے کول مائنز ایریا میں ایک پک اپ گاڑی پر بم دھماکا ہوا، جس میں 11 مزدور جاں بحق اور 6 زخمی ہوئے۔

زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق، ہلاک ہونے والے مزدوروں کا تعلق سوات سے تھا۔

ڈسٹرکٹ کمشنر ہرنائی حضرت ولی نے بتایا کہ یہ مزدور کوئلہ کی کانوں میں کام کرتے تھے۔ واقعے کے بعد لاشوں اور زخمیوں کو بی ایچ یو شاہرگ منتقل کر دیا گیا۔ دھماکا اس وقت ہوا جب مزدور گاڑی میں کان سے بازار کی طرف جا رہے تھے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق، دھماکا آئی ای ڈی (Improvised Explosive Device) کے ذریعے کیا گیا۔

واقعے کے بعد پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں۔ شواہد اکٹھے کرنے کے بعد علاقے کی ناکہ بندی کر دی گئی اور تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!