بلوچستان میں 3 بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد ہلاک، پاک فوج کے میجر شہید

19 hours ago

بلوچستان میں 3 بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد ہلاک، پاک فوج کے میجر شہید

بلوچستان کے ضلع آوران میں فورسز نے کارروائی کی
بلوچستان میں 3 بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد ہلاک، پاک فوج کے میجر شہید

ویب ڈیسک

|

16 Jul 2025

سیکورٹی فورسز نے فتنہ الہندستان سے تعلق رکھنے والے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر ضلع آواران میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا، جس کے دوران 3 بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد مارے گئے جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے میجر سید رب نواز طارق بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے شہید ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے فتنہ الہندستان سے تعلق رکھنے والے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر ضلع آواران میں آپریشن کیا۔

آپریشن کے دوران مؤثر طریقے سے دہشت گردوں کے مقام کو نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں، تین بھارتی سپانسر دہشت گرد مارے گئے، تاہم، شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران، مظفرآباد کے 34 سالہ میجر سید ربنواز طارق بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے شہید ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں پائے جانے والے کسی بھی ممکنہ دہشت گرد کو ختم کرنے کے لیے سینی ٹائزیشن آپریشن بھی کیا گیا۔

سیکیورٹی فورسز ملک سے ہندوستانی اسپانسرڈ دہشت گردی کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں، اور بہادر جوانوں کی یہ قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!