بااثر امیر زادیوں کا محنت کش پر تشدد، گرفتار بھی کروادیا
ویب ڈیسک
|
9 Jul 2024
لاہور کے ایک سپر اسٹور میں امیر زادیوں کے ایک گروپ نے ہراسانی کے نام پر نوجوان لڑکے کو بدترین تشدد کا نشانہ بنا کر اُسے پولیس کے حوالے کردیا۔
لاہور کے علاقے گارڈن ٹاؤن میں واقع سپر اسٹور میں ٹک شاپ پر آنے والی امیر باپ کی بگڑی اولادوں نے ملازم کے جواب دینے پر اُسے بدترین تشدد کا نشانہ بنایا اور واقعے کو ہراسانی قرار دے دیا۔
مبینہ طور پر بااثر وکیل کی بیٹیوں نے نوجوان کو جب تشدد کا نشانہ بنایا اُس وقت دکان پر گاہکوں کا رش تھا تاہم کوئی بھی بچانے آگے نہیں بڑھا ، ایک بزرگ نے کوشش کی تو امیر زادیوں نے ان سے بھی بدتمیزی کی۔
ویڈیو میں ایک ملازم کو کیش کاؤنٹر پر کھڑا دیکھا جا سکتا ہے، جب کہ ایک لڑکی نے اس سے بحث شروع کی اور پھر لڑکیوں نے لڑکے پر گھونسوں اور تھپڑوں سے حملہ کیا۔
ویڈیو بنانے والے کے مطابق ملزمان نے متاثرہ کے خلاف ہراساں کرنے کے الزامات کے تحت مقدمہ بھی درج کرایا۔ دوسری جانب لاہور پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ 7 جولائی کو شہر کے ایک سپرمارٹ میں پیش آیا۔ صوبائی قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بھی تصدیق کی کہ متاثرہ کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا، تاہم، ویڈیو شواہد سے اسے بے گناہ ثابت کرنے کے بعد فرسٹ انفارمیشن رپورٹ (ایف آئی آر) کو رد کر دیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ کی جانب سے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی کوئی باضابطہ درخواست موصول نہیں ہوئی۔
Comments
0 comment