بیوٹی پارلر کی مالکن کے موبائل سے متعدد خواتین کی نیم برہنہ تصاویر برآمد
ویب ڈیسک
|
16 May 2024
لاہور میں ایک بیوٹی پارلر کی مالکن کے موبائل سے خواتین کسٹمرز کی نیم برہنہ تصاویر سامنے آئیں ہیں۔
تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے نواب ٹاؤن میں بیوٹی پارلر کی مالکن کے خلاف دو لڑکیوں کی نازیبا تصاویر برآمد ہوا جس کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
لڑکیوں نے اپنی درخواست میں بتایا کہ وہ اریبہ شفیق بیوٹی پارلر میں اسکن پالش کروانے گئیں تھیں۔
اس دوران بیوٹی پارلر کی رخسانہ نامی مالکن نے ان کی نیم برہنہ تصاویر بنائیں، جس کے بعد خاتون کے موبائل سے متعدد لڑکیوں کی بھی نازیبا و نیم برہنہ تصاویر برآمد ہوئیں۔
ملزمہ رخسانہ نے مختلف واٹس ایپ گروپس میں بھی تمام تصاویریں شیئر کیں۔ متاثرہ خواتین کی نظر پر ایف آئی اے سائبر کرائم یونٹ لاہور نے تحقیقات مکمل ہونے پر تھانہ نواب ٹاون میں مقدمہ درج کروایا۔
مقدمہ ابتدائی طور پر پیکا ایکٹ کے تحت درج کیا گیا تھا تاہم بعد میں پولیس نے مذکورہ دفعات حذف کرتے ہوئے کہا کہ ملزمہ کیخلاف تعزیرات پاکستان کی دفعات کے تحت انویسٹی گیشن کی کارروائی یکسو کی جائے گی۔
Comments
0 comment