بیوی اور سوتیلی بیٹی سمیت چار افراد کو قتل کرنے والے ملزم کو چار بار سزائے موت کا حکم

بیوی اور سوتیلی بیٹی سمیت چار افراد کو قتل کرنے والے ملزم کو چار بار سزائے موت کا حکم

انسداددہشت گردی کی عدالت نے ملزم کو سزا سنادی
بیوی اور سوتیلی بیٹی سمیت چار افراد کو قتل کرنے والے ملزم کو چار بار سزائے موت کا حکم

ویب ڈیسک

|

1 Jun 2024

انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے بیوی، سوتیلی بیٹی اور بیٹے سمیت 4 افراد کو قتل کرنے کے مقدمے میں ملزم کو 4 بار سزائے موت کا حکم دے دیا۔

کراچی میں انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے 4 افراد کے قتل کیس کا فیصلہ سنادیا۔ استغاثہ اہلیہ، سوتیلی بیٹی اور بیٹے سمیت 4 افراد کے قتل کا جرم ثابت کرنے میں کامیاب رہا۔

عدالت نے ملزم محمد منان کو 4 بار سزائے موت کا حکم دے دیا۔ عدالت نے ملزم کو مقتولین کے قانونی ورثا کو 3 لاکھ روپے ہرجانہ بھی ادا کرنے کا حکم دے دیا۔

عدالت نے ملزم محمد منان پر 3 لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کردیا۔ استغاثہ کے مطابق 12 مئی 2017 کو ذاتی رنجش کی بنا پر محمد منان نے اپنی اہلیہ رابیعہ، بیٹے ریحان، سوتیلی بیٹی راحیلہ اور سالے نور محمد کو قتل کیا۔

محمد منان نے اپنے 2 بیٹوں آصف اور یوسف کے ساتھ مل کر قتل کیا تھا۔ ملزمان نے مقتولین کو لوہے کی راڈ سے تشدد کا نشانہ بناکر قتل کیا۔

ملزمان کیخلاف مقتولہ رابعہ کے والد صابر احمد کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ ملزمان کیخلاف تھانہ سپر مارکیٹ میں قتل اور دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!