بیوی اور تین بیٹیوں کو قتل کر کے سفاک ملزم مسقط فرار
ویب ڈیسک
|
13 Jul 2024
خیبرپختونخوا کے مالاکنڈ ڈویژن کی وادی سوات میں سفاک شخص تین بیٹیوں اور بیوی کو قتل کر کے مسقط فرار ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق سوات کے علاقے کبل کے گاؤں دیولئی میں ایک گھر سے چار خواتین کی لاشیں برآمد ہوئیں، جن کی شناخت ماں اور تین بیٹیوں سے ہوئی۔
پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاشوں کو تحویل میں لیا اور پھر انہیں ضابطے کی کارروائی کیلیے اسپتال منتقل کردیا۔
خاتون کے اہل خانہ کو جب واقعے کی اطلاع ملی تو وہ اسپتال پہنچے جہاں سالے نے بتایا کہ ملزم نے فون پر بہن اور بھانجیوں کو قتل کرنے کا بتایا اور یہ بھی کہا کہ وہ مسقط جارہا ہے۔
ملزم نے اپنے سالے کو بتایا کہ اُس نے تین دن قبل فائرنگ کر کے بیوی اور تینوں بیٹیوں کو قتل کیا جس کے بعد وہ مسقط رروانہ ہوگیا۔ پولیس نے مقتولہ کے بھائی کے بیان کی روشنی میں مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کردیں۔
Comments
0 comment