21 hours ago
چھری کے وار سے 4 سالہ بچہ قتل، والدین گرفتار
پولیس نے بتایا کہ واقعے کے اطلاع ملتے ہی بچے کے قتل کے الزام میں والدین کو حراست میں لے لیاہے۔
Webdesk
|
19 Jul 2026
ٹنڈوالہ یار : ٹنڈوالہ یار میں چھری کے وار سے 4 سال کے بچے کو قتل کردیا گیا۔
پولیس کے مطابق یہ واقعہ ٹنڈوالہ یار کے علاقے پیر جی کالونی میں پیش آیا جہاں چھری کے وار سے 4 سال کے بچے کو جان سے مار دیا گیا۔
پولیس نے بتایا کہ واقعے کے اطلاع ملتے ہی بچے کے قتل کے الزام میں والدین کو حراست میں لے لیاہے۔
پولیس کے مطابق دوران تفتیش بیوی نے شوہر پر الزام لگایا کہ شوہر بچے سے ملنے آیا تھا، جھگڑے پر بچے کو قتل کردیا جبکہ والد نے اپنے بیٹے کو قتل کرنے سے انکار کر دیا ہے، تاہم واقعے کی ہر پہلو سے تحقیقات کی جا رہی ہیں۔
Comments
0 comment