ڈاکوؤں نے عیدالفطر کے ایام میں ریٹائرڈ پولیس افسر کے بنگلے کا صفایا کردیا

ڈاکوؤں نے عیدالفطر کے ایام میں ریٹائرڈ پولیس افسر کے بنگلے کا صفایا کردیا

مدعی مقدمہ نے پولیس کو بیان دیا ہے کہ وہ عید منانے کے لیے 9 اپریل کو اپنی آبائی گاؤں گیا تھا
ڈاکوؤں نے عیدالفطر کے ایام میں ریٹائرڈ پولیس افسر کے بنگلے کا صفایا کردیا

Webdesk

|

12 Apr 2024

کراچی: عیدالفطر کے پہلے روز ڈیفنس خیابان فیصل میں نامعلوم ملزمان ریٹائرڈ پولیس افسر کے بنگلے کا صفایا کر کے فرار ہوگئے۔

ملزمان واردات کے دوران لاکھوں روپے مالیت کے طلائی زیورات اور نقدی لے اڑے۔

ذرائع کے مطابق ڈیفنس فیز 8 خیابان فیصل میں رہائش پذیر پولیس کے ریٹائرڈ ایس ایس پی غلام سرور ابڑو نے کے بنگلے میں نامعلوم ملزمان نے گھر میں گھس کر لاکھوں روپے مالیت کے طلائی زیورات اور لاکھوں روپے نقدی چوری کر کے فرار ہوگئے۔

 اس حوالے سے تھانہ ساحل پولیس نے ریٹائرڈ ایس ایس پی غلام سرور ابڑو کی مدعیت میں مقدمہ نمبر 78 سال 2024 بجرم دفعات 380، 454 اور 457 کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔

 مدعی مقدمہ نے پولیس کو بیان دیا ہے کہ وہ عید منانے کے لیے 9 اپریل کو اپنی آبائی گاؤں گیا تھا جبکہ بنگلے پر بچے موجود تھے او وہ 10 اپریل کو دن ڈھائی بجے کے قریب گھر کو لاک کر کے اپنے ماموں کے گھر گارڈن گئے تھے۔

 میرا بیٹا افنان رات تقریباً گیارہ بجے واپس گھر آیا تو دیکھا مین گیٹ کا لاک کھلا ہوا تھا اور گھر کے دیگر کمرے کے دروازے اور الماریوں کے لاک بھی ٹوٹے ہوئے تھے جبکہ گھر کے گراؤنڈ فلور پر کمرے کی الماری کا لاک اور لاکر کھلا ہوا تھا جس میں فروخت کی گئی ویگو گاڑی کی رقم 44 لاکھ روپے رکھے تھے وہ غائب پائے گئے۔

 میرے بیٹے افنان کے کمرے کی الماری کا لاک ٹوٹا ہوا تھا اس کے اندر بیوٹی بکس کے اندر 5 تولہ اور 3 تولہ سونے کے 2 ہار، 12 تولہ سونے کی 12 چوڑیاں اور 5 تولہ سونے کا ایک کنگن، شناختی کارڈ اور وائی فائی راؤٹر غائب تھا۔

مزید چیزوں کے حوالے سے معلومات کر رہا ہوں، ریٹائرڈ پولیس افسر کے بنگلے میں چوری کی واردات سے متعلق لیڈی ایس ایچ او ساحل تھانہ تسنیم اقبال نے بتایا کہ واردات کی اطلاع پر وہ خود بھی موقع پر پہنچ کر جائزہ لیا۔

شواہد حاصل کرنے کے لیے فوری طور کرائم سین یونٹ کو بھی طلب کیا تھا اور دستیاب شواہد کی روشنی میں چوری کی اس واردات میں ملوث ملزمان کا جلد ہی سراغ لگالیا جائیگا تاہم کچھ ایسے شواہد ملے ہیں جو تفتیش میں مدد گار ثابت ہوسکتے ہیں۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!