ڈاکوؤں اور شہریوں کے درمیان فائرنگ، زد میں آکر 8 بچوں کا باپ جاں بحق
Webdesk
|
22 Apr 2024
کراچی: اورنگی ٹاؤن فرنٹیئرموڑکے قریب ڈاکووں اورشہریوں کی فائرنگ کی زد میں آکرجاں بحق ہونے والے8 بچوں کے باپ اور فیکٹری ملازم کو گھرکے قریب واقع مقامی قبرستان میں آہوں اور سسکیوں میں سپرد خاک کردیا گیا۔
رواں سال ڈکیتی مزاحمت، پولیس، ڈکیتوں اور شہریوں کے درمیان فائرنگ کی زد میں آکر جاں بحق ہونے والے شہریوں کی تعداد 66 ہو گئی جبکہ درجنوں شہری زخمی ہو چکے ہیں۔
اتواراور پیر کی درمیابن شب مومن آباد کے علاقے اورنگی ٹاون نمبر4 فرنٹیئرموڑکے قریب ڈاکووں اورشہریوں کی فائرنگ کی زد میں آکرجاں بحق ہونے والے55سالہ نصیب ذرین ولد شمس الدین کی نمازجنازہ اورنگی ٹاون الہی کالونی میں گھرکے قریب گراونڈ میں ادا کردی گئی۔
مقتول 8 بچوں کا باپ اور نیو کراچی میں فیکٹری کا ملازم تھا۔ مقتول نصیب کے بڑے بیٹے عمران نے بتایا کہ ان کے مقتول والد ہفتے کی شام اپنی بیٹی کے گھرمومن آباد گئے تھے۔
نماز مغرب بیٹی کے گھرادا کرنے کے بعد واپس اپنے چھوٹے بیٹے کے ہمراہ گھرآرہے تھے کہ راستے میں ڈاکوواردات کرکے فرار ہورہے تھے کہ انھوں نے فائرنگ کی جس سے ان کے والد کے سینے پر گولی لگی اور موقع پر جاں بحق ہوگئے۔
Comments
0 comment