ڈکیتوں کی فائرنگ سے رینٹ اے کار کا مالک جاں بحق

ڈکیتوں کی فائرنگ سے رینٹ اے کار کا مالک جاں بحق

محمد عالمگیر اورنگی ٹاون کا رہائشی اور رینٹ اے کار کا کام کرتا تھا
ڈکیتوں کی فائرنگ سے رینٹ اے کار کا مالک جاں بحق

Webdesk

|

27 Oct 2025

کراچی : اورنگی ٹاون میں ڈکیتی مزاحمت پر زخمی ہونے والا رینٹ اے کار کا مالک دوران علاج دم توڑ گیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان بازار تھانے کی حدود اورنگی ٹاون  بنگلہ بازار میں ہفتے کی شب پونے ایک بجے  فائرنگ سے زخمی ہونے والا شخص اتوار اور پیر کی درمیانی شب جناح اسپتال میں دوران علاج دم توڑ گیا، مقتول کی شناخت 50 سالہ محمد عالمگیر ولد محمد اسلام کے نام سے کی گئی۔

محمد عالمگیر اورنگی ٹاون کا رہائشی اور رینٹ اے کار کا کام کرتا تھا، ہفتے کی شب تقریبا پونے ایک بجے عالمگیر اپنے رینٹ اے کار کے آفس میں بیٹھا تھا کہ اچانک مسلح ڈاکو آفس میں داخل ہوئے۔

 ڈاکوؤں نے پہلے آفس میں موجود دو افراد کو لوٹا پھر وہ جیسے ہی عالمگیر کی جانب گئے تو عالمگیر اپنی سیٹ سے ایک پانا لیکر اٹھا تو ڈاکو مشتعل ہوگئے اور فائرنگ کردی جس کے بعد وہ لوٹ مار کرکے فرار ہوگئے۔

عالمگیر پیٹ میں گردے کی جانب گولی لگنے سے شدید زخمی ہوگیا تھا جسے فوری طور پر چھیپا ایمبولینس کے ذریعے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا ۔

تاہم وہاں طبی سہولیات کی قلت کے باعث تشویشناک حالت میں جناح اسپتال منتقل کردیا گیا، مقتول کی لاش ورثا نے پولیس کارروائی کے بعد غسل و کفن کے لیے چھیپا سردخانے منتقل کردی۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!