20 hours ago
ڈمپر حادثے میں بہن بھائی جاں بحق : ’ماہ نور کی اگلے ماہ شادی تھی‘

ویب ڈیسک
|
10 Aug 2025
شہر قائد کے علاقے راشد منہاس روڈ پر واقع شاپنگ مال کے قریب تیز رفتار ڈمپر کی ٹکر سے بہن اور بھائی جاں بحق جبکہ والد شدید زخمی ہوگئے۔
متاثرہ فیملی کے چچا ذاکر نے بتایا کہ میرے بھائی جناح میں ایڈمٹ ہیں ان کے دماغ میں شدید زخم آئے پیں اور انہیں تو بیٹے اور بیٹی کے انتقال کا معلوم نہیں۔ زخمی شاکر کپڑے کا کام کرتے تھے
انہوں نے بتایا کہ متاثرہ فیملی ملیر سے واپس گھر جارہی تھی جبکہ جاں بحق ماہ نور کی اگلے ماہ شادی تھی اور ہم ہم بچی کا جہیز جمع کررہے تھے۔
ذاکر نے سوال کیا کہ ہم صبر کہاں سے لائیں، ہمیں صرف انصاف انصاف چاہئے۔ انہوں نے اپیل کی کہ حادثات کو روکا جائے۔
واضح رہے کہ رات گئے تیز رفتار ڈمپر نے موٹرسائیکل سوار کو کچل دیا تھا جس کے نتیجے میں 22 سالہ ماہنور، 14 سالہ احمد رضا کے نام سے ہوئی جبکہ 45 سالہ شاکر حادثہ میں شدید زخمی ہوئے اور وہ موت و زندگی کی کشمکش میں ہیں۔
دوسری جانب موقع پر کھڑے مشتعل افراد نے جائے وقوعہ اور گلشن چورنگی پر مجموعی طور پر 7 ڈمپر نذر آتش کیے جبکہ ڈرائیور کو تشدد کے بعد پولیس کے حوالے کردیا۔
پولیس نے ڈمپر جلانے کے الزام میں 10 افراد کو حراست میں لیا جن کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے گا جبکہ پولیس کا کہنا ہے کہ مزید شرپسند عناصر کو سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے گرفتار کرلیا جائے گا۔
Comments
0 comment