ڈیفنس میں شہری پر تشدد، ملزم کی شناخت ہوگئی

ڈیفنس میں شہری پر تشدد، ملزم کی شناخت ہوگئی

ملزم کی شہر چھوڑنے کی اطلاعات سامنے آئیں ہیں
ڈیفنس میں شہری  پر تشدد، ملزم کی شناخت ہوگئی

ویب ڈیسک

|

2 Jun 2025

کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 6 میں شہر پر تشدد کرنے والے شخص کی شناخت ہوگئی جس کی گرفتاری کیلیے پولیس نے چھاپے مارے تاہم گرفتاری نہ ہوسکی۔

خیابان اتحاد میں لگثری گاڑی میں سوار شخص کا شہری پر تشدد کے واقعے پر ایس ایس بھی ساؤتھ نے بتایا کہ شہری پر تشدد کرنے والے شخص کی شناخت کر لی ہے ، جس کے بعد دفتر پر چھاپہ مارا گیا تو وہ بند تھا۔

انہوں نے بتایا کہ واقعے کی شکایت پولیس کو نہیں دی گئی،فیملی کی بھی تلاش جاری ہے ، ملزم کی گرفتاری کیلئے مختلف مقامات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم کی شناخت سلمان فاروقی کے نام سے ہوئی جو ایک پروڈکشن کمپنی کا سی ایم او ہے اور ایڈروائر ٹائزنگ کی دنیا میں جانی مانی شخصیت سمجھی جاتی ہے۔

دوسری جانب ڈی ایچ اے فیز 6 میں شہری پر تشدد کا واقعے پر وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے نوٹس لے لیا اور ایس ایس پی ساؤتھ سے فوری رپورٹ طلب کرلیں۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ قانون ہاتھ میں لینے کی کسی کو اجازت نہیں – واقعے کی مکمل چھان بین کر کے رپورٹ پیش کی جائے – تشدد میں ملوث افراد کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے – انہوں نے کہا کک قانون تمام شہریوں کے لیے برابر ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!