ڈیفنس تشدد کیس، سلمان فاروقی کا ڈرائیور اور چوکیدار گرفتار

ڈیفنس تشدد کیس، سلمان فاروقی کا ڈرائیور اور چوکیدار گرفتار

تشدد کے د لیے استعمال ہونے والی گاڑی برآمد کرلی گئج
ڈیفنس تشدد کیس، سلمان فاروقی کا ڈرائیور اور چوکیدار گرفتار

ویب ڈیسک

|

2 Jun 2025

کراچی پولیس نے ڈیفنس کے علاقے میں چھاپہ مار کر موٹر سائیکل سوار پر تشدد کرنے والے ملزم کے دفتر سے ڈرائیور اور سیکیورٹی گارڈ کو گرفتار کر لیا۔

ساؤتھ پولیس کی جانب سے ڈیفنس میں ملزم سلمان فاروقی کے دفتر پر چھاپہ مارا گیا جس کے نتیجے میں ڈرائیور اور سیکیورٹی گارڈ کو حراست میں لیا گیا۔

پولیس نے وہ گاڑی بھی برآمد کرلی ہے جس میں نوجوان کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا تھا۔ ایس ایس پی ساؤتھ نے بتایا کہ ہم سے ابھی تک متاثرہ فیملی نے رابطہ نہیں کیا تاہم اگر کوئی سامنے نہیں آیا تب بھی پولیس کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ موٹر سائیکل سوار کو مرسڈیز میں سوار بااثر شخص نے بہن کے سامنے موٹر سائیکل سوار کو تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔ 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!