اڈیالہ جیل میں کمسن قیدی کا زیادتی کے بعد بہیمانہ قتل، ملوث افراد کو سزائے موت
عدالت کا دم نکلنے تک پھانسی پر لٹکانے کا حکم

ویب ڈیسک
|
13 Jun 2025
راولپنڈی: اڈیالہ جیل میں کمسن قیدی کے ساتھ اجتماعی زیادتی کرنے والے مجرمان کو عدالت نے دو بار سزائے موت کا حکم دیتے ہوئے جان نکلنے پھندے پر لٹکانے کا حکم دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اڈیالہ جیل میں چار قیدیوں نے کمسن بچے کے ساتھ زیادتی کرنے کے بعد اُسے قتل کردیا تھا جس کے بعد سپرنٹنٹنڈٹ کی مدعیت میں 2024 میں مقدمہ درج کیا گیا۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے دلائل مکمل ہونے اور شواہد کی بنیاد پر چاروں مجرمان کو دو دو بار سزائے موت کا حکم دیتے ہوئے پھانسی کے پھندے پر جان نکلنے تک لٹکانے کا حکم دیا۔
اس کے علاوہ عدالت نے پانچ، پانچ لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا ہے۔ پولیس نے عدالتی فیصلے کے بعد چاروں مجرمان کو گرفتار کرکے جیل منتقل کردیا ہے۔
Comments
0 comment