2 hours ago
دلخراش واقعہ، 5 سالہ بچی زیادتی کے بعد قتل
ملزمان نے گلا دبا کر قتل کیا اور لاش کھیتوں میں پھینک کر فرار ہوگئے
ویب ڈیسک
|
22 Dec 2025
پنجاب کے علاقے جڑانوالہ میں ایک دلخراش واقعے میں پانچ سالہ بچی کو مبینہ طور پر زیادتی کے بعد قتل کردیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق جڑانوالہ کے تھانہ روڈالہ کی حدود میں واقع علاقے چکنمبر 368 میں پانچ سالہ بچی فضیلت کو قتل کر کے لاش کھیتوں میں پھینک دی گئی۔
پولیس نے ابتدائی تفتیش کے بعد خدشہ ظاہر کیا ہے کہ بچی کو مبینہ طور پر زیادتی کے بعد قتل کیا گیا اور ملزمان فرار ہوگئے جن کی گرفتاری کیلیے ایس پی جڑانوالہ کی سربراہی میں ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے۔
سی پی او کا کہنا تھا کہ ملزمان کو جلد گرفتارکر کے کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔
Comments
0 comment