فالج زدہ لڑکی سے جعلی پیر کی زیادتی
ملزم اپنے جرم کے بعد فرار ہو گیا جس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

Webdesk
|
2 Feb 2025
ملتان: ملتان میں فالج سے متاثرہ لڑکی کو جعلی پیر نے مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔
رپورٹس کے مطابق اس حوالے سے پولیس نے بتایاکہ لڑکی کا والد فالج سے متاثرہ بیٹی کو دم کروانے کیلئے پیر کو گھر لایا تھا جس نے بیمار لڑکی کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔
ملزم اپنے جرم کے بعد فرار ہو گیا جس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
پولیس نے کہاکہ ملزم کی گرفتاری کیلئے کوششیں کی جا رہی ہیں جبکہ لڑکی کا میڈیکل بھی کرایا جائے گا۔تاکہ اصل شواہد معلوم ہوسکیں۔
Comments
0 comment