گھر کے باہر سے لاپتہ ہونے والی بچی کی لاش برآمد
واقعہ مردان میں پیش آیا، والد کی مدعیت میں مقدمہ درج
ویب ڈیسک
|
28 Dec 2023
خیبرپختونخوا کے ضلع مردان کے تھانہ ہوتی کی حدود سے لاپتہ ہونے والی بچی کی لاش مل گئی۔
تفصیلات کے مطابق مردان کے تھانہ ہوتی کی حدود سنگربابا ملیانو کلی سے لاپتہ ہوے والی بچی ارمان کی لاش برآمد ہوئی ہے۔
والد کی مدعیت میں درج ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ بچی ارمان گھر کے سامنے کھیل رہی اور غائب ہوئی، کافی تلاش کے بعد لاش گھر کے قریب خالی پلاٹ سے ملی۔
والد اقبال نے پولیس نے مقدمہ نامعلوم ملزم کے خلاف درج کر کے تفتیش شروع کردی۔ اُدھر بچی کی لاش کو ضابطے کی کارروائی کے بعد اسپتال منتقل کردیا گیا۔
Comments
0 comment