گھر میں سوتی ہوئی 14 سالہ بچی کے ساتھ زیادتی

گھر میں سوتی ہوئی 14 سالہ بچی کے ساتھ زیادتی

پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا جو پڑوسی نکلا ہے
گھر میں سوتی ہوئی 14 سالہ بچی کے ساتھ زیادتی

ویب ڈیسک

|

14 Apr 2025

اوکاڑہ: تھانہ صدر اوکاڑہ کی حدود میں واقع فیصل محمود کالونی میں ایک 14 سالہ بچی کے ساتھ زیادتی کا واقعہ پیش آیا ہے۔

پولیس کے مطابق، ملزم متاثرہ بچی کے گھر میں داخل ہوا جب وہ سو رہی تھی اور درندگی کا ارتکاب کیا۔  

واقعے کے بعد ملزم فرار ہوگیا تھا، لیکن پولیس نے 14 گھنٹے کے قلیل عرصے میں اسے گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزم متاثرہ کے گھر سے چند گلیوں کے فاصلے پر رہائش پذیر ہے۔  

ڈی پی او اوکاڑہ راشد ہدایت نے ہدایت دی ہے کہ متاثرہ لڑکی کو تمام قانونی امداد فراہم کی جائے اور انصاف کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔

انہوں نے کہا کہ خواتین اور بچوں کے خلاف جنسی جرائم میں ملوث افراد کے خلاف پولیس زیرو ٹالرنس کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔  پولیس نے مزید تفتیش جاری رکھی ہوئی ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!