14 hours ago
گھریلو صارفین کیلیے گیس کی قیمتوں میں بڑا اضافہ،

ویب ڈیسک
|
29 Jun 2025
اسلام آباد: آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے گھریلو اور صنعتی صارفین کے لیے گیس کے نئے نرخوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے، جس کے تحت یکم جولائی 2025 سے گیس مہنگی ہو جائے گی۔
اوگرا کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق یکم جولائی 2025 سے ہوگا۔
گھریلو صارفین پر اضافی بوجھ
پروٹیکٹڈ صارفین: 200 سے 350 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو
نان پروٹیکٹڈ صارفین: 500 سے 4200 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو
فکسڈ چارجز
پروٹیکٹڈ صارفین: 600 روپے ماہانہ
نان پروٹیکٹڈ صارفین: 1500 روپے ماہانہ
اس کے علاوہ 1.5میٹر سے زائد گیس استعمال کرنے والے نان پروٹکیٹڈ صارفین کےلیے 3 ہزار روپے فکسڈ چارجز عائد کردیے گئے۔
اداروں اور صنعتوں کے لیے نئے نرخ
سرکاری ادارے، اسپتال، تعلیمی ادارے: 3175 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو
روٹی کے تندور: 110 سے 700 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو
کمرشل صارفین: 3900 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو
جنرل انڈسٹری: 2300 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو
- کیپٹو پاور: 3500 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو
- سی این جی: 3750 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو
- سیمنٹ فیکٹریاں: 4400 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو
کھاد فیکٹریاں: 1597 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو
- بجلی گھر (کے الیکٹرک سمیت): 1225 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو
Comments
0 comment