گل پلازہ، ایک دکان سے 30 لوگوں کے اعضا برآمد، اموات کی تعداد 61 ہوگئی

گل پلازہ، ایک دکان سے 30 لوگوں کے اعضا برآمد، اموات کی تعداد 61 ہوگئی

اب تک 80 افراد لاپتہ ہیں۔
گل پلازہ، ایک دکان سے 30  لوگوں کے اعضا برآمد، اموات کی تعداد 61 ہوگئی

Webdesk

|

21 Jan 2026

کراچی: شہر قائد میں ایم اے جناح روڈ پر واقع گل پلازہ میں لگنے والے خوفناک آگ کے بعد مرنے والوں کی تعداد 61 تک پہنچ گئی، جبکہ آج ایک ہی دکان سے 30 افراد کے اعضاء برآمد ہوئے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق کراچی کے علاقے صدر میں واقع گل پلازہ میں لگنے والی آگ کے بعد پانچویں دن بھی ریسکیو کا عمل جاری ہے اور میز نائن فلور پر واقع کراکری کی دکان سے 30 افراد کے انسانی اعضا برآمد ہوئے ہیں۔

انسانی اعضا برآمد ہونے کے بعد سانحے میں جاں بحق افراد کی تعداد 61 تک پہنچ گئی جبکہ اب تک 80 افراد لاپتہ ہیں۔

افسوسناک سانحے میں جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین اپنے پیاروں کی لاشوں کے لئے جلی ہوئی عمارت کے باہر بے بسی کی تصویر بنے ہوئے کسی معجزے کے منتظر ہیں۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!