گل پلازہ میں آگ لگنے اور ایمبولنس پہنچنے کے وقت کی نئی تفصیلات سامنے آگئیں

گل پلازہ میں آگ لگنے اور ایمبولنس پہنچنے کے وقت کی نئی تفصیلات سامنے آگئیں

نئے سی سی ٹی وی کیمرے تمام فلورز پر موجود تھے
گل پلازہ میں آگ لگنے اور ایمبولنس پہنچنے کے وقت کی نئی تفصیلات سامنے آگئیں

Webdesk

|

22 Jan 2026

کراچی: سانحہ گل پلازہ سے متعلق آتشزدگی کی تفصیلات سامنے آ گئی ہیں، جن کے مطابق آگ نے عمارت کے پچھلے حصے سے اگلے حصے تک پہنچنے میں صرف 11 منٹ لیے۔

یہ معلومات اطراف میں نصب سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج کی مدد سے تیار کی گئی ٹائم لائن سے حاصل ہوئی ہیں، جسے تحقیقات کا حصہ بنایا جا رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا گیا کہ گل پلازہ کے پچھلے حصے میں رات 10 بج کر 7 منٹ پر آگ لگی۔ ایک منٹ بعد، یعنی 10 بج کر 8 منٹ پر، عمارت سے دھواں اٹھتا ہوا واضح طور پر نظر آنے لگا۔

چند ہی منٹ میں آگ کی شدت میں اضافہ ہوا اور 10 بج کر 12 منٹ پر شعلے دکھائی دینے لگے، جس کے بعد امدادی سرگرمیوں کا آغاز ہوا اور ایمبولینسز موقع پر پہنچنا شروع ہو گئیں۔

مزید بتایا گیا ہے کہ ایم اے جناح روڈ کی جانب واقع پلازہ کے اگلے حصے میں آگ 10 بج کر 18 منٹ پر نظر آئی۔اسی دوران فائر بریگیڈ کی گاڑیاں بھی علاقے میں پہنچتی دکھائی دیں اور آگ پر قابو پانے کی کوششیں شروع کی گئیں۔

 فوٹیج کے مطابق آگ انتہائی تیزی سے پھیلی اور مختصر وقت میں عمارت کے بڑے حصے کو متاثر کر دیا۔دوسری طرف یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ ڈی سی آفس کے ساتھ لگے سی سی ٹی وی کیمرے خراب تھے، ذرائع کے مطابق کیمرے حادثے کے دن لوڈ زیادہ ہونے کی وجہ سے نہیں بلکہ پہلے سے خراب تھے۔

جب کہ گل پلازہ میں آگ لگنے سے چند روز قبل نیا سی سی ٹی وی مانیٹرنگ سسٹم نصب کیا گیا تھا، ویڈیو میں گل پلازہ میں لگے درجنوں کیمروں کی مانیٹرنگ ہوتے دیکھا جا سکتا ہے، سی سی ٹی وی مانیٹرنگ کیمروں کے ساتھ ڈی وی آر بھی نصب تھا۔

نئے سی سی ٹی وی کیمرے تمام فلورز پر موجود تھے اور میئر کی ہدایت کے بعد کیمروں کی مرمت کے لیے مینٹیننس ٹیم پہنچی تھی۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!