7 hours ago
گل پلازہ میں آتشزدگی واقعہ میں مبینہ تخریب کاری کا شبہ
Webdesk
|
21 Jan 2026
کراچی: گل پلازہ میں آتشزدگی واقعہ میں مبینہ تخریب کاری کا شبہ ظاہر کیا جارہا ہے تاہم حتمی رپورٹ فرانزک لیبارٹری سے آنے بعد دی جائے گی۔
کراچی میں ایم اے جناح روڈ پر واقع شاپنگ مال گل پلازہ میں میں مبینہ تخریب کاری کا شبہ ظاہر کیا جارہا ہے جس کے پیش نظر بم ڈسپوزل اسکواڈ ساتھ کی ٹیم نے گل پلازہ عمارت کا مختصر جائزہ لیا ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ بم ڈسپوزل ٹیم نے عمارت کے مختلف حصوں سے نمونے حاصل کیے، عمارت میں جلے ہوئے سامان، دیوار اور فرش سے نمونے حاصل کیے گئے، حاصل کردہ نمونے فرانزک کیلئے لیبارٹری بھجوائے جائیں گے۔
ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ بظاہر عمارت میں کسی تخریب کاری کے شواہد نہیں ملے ہیں لیکن حتمی رپورٹ فرانزک لیبارٹری سے آنے کے بعد ہی دی جائے گی۔
واضح رہے کہ سانحے میں اب تک 61 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں، شناخت کے لیے 50 فیملیز کے ڈی این اے ٹیسٹ کے لیے نمونے موصول ہوچکے ہیں۔
Comments
0 comment