گل پلازہ میں جان کی بازی ہارنے والے دکاندار کا آخری پیغام سامنے آگیا

گل پلازہ میں جان کی بازی ہارنے والے دکاندار کا آخری پیغام سامنے آگیا

بہت خطرناک آگ لگی ہے، نکلنا بہت مشکل ہے، کوئی غلطی، کوتاہی ہوگئی ہو تو معاف کردینا۔
گل پلازہ میں جان کی بازی ہارنے والے دکاندار کا آخری پیغام سامنے آگیا

Webdesk

|

19 Jan 2026

کراچی: شہر قائد میں ایم اے جناح روڈ پر واقع گل پلازہ شاپنگ مال میں ہفتے کی رات لگنے والی آگ پر بالآخر 36 گھنٹے گزرنے کے بعد قابو پا لیا گیا، آتشزدگی کے باعث عمارت کے دو حصے منہدم ہوگئے۔

فائر فائٹرز کو متاثرہ عمارت سے گزشتہ رات سے اب تک مزید ایک بچے سمیت 5 افراد کے اعضا ملے ہیں، جس کے بعد ایک فائر فائٹر سمیت ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 15 ہوگئی ہے جبکہ 59افراد تاحال لاپتا ہیں۔

ڈی آئی جی ساuwتھ اسد رضا کے مطابق اب تک مرنے والوں میں ایک خاتون اور دیگر تمام مرد ہیں، آپریشن کے دوران لاشیں نکلنے کا سلسلہ بھی جاری ہے جبکہ ناقابل شناخت لاشوں کو امانتا ایدھی سرد خانے میں رکھوا دیا گیا ہے۔

آتشزدگی کے دوران گل پلازہ میں پھنسے ایک دکاندار آفتاب کا اپنے اہل خانہ کو بھیجا گیا آخری پیغام سامنے آگیا جس میں اس نے بتایا کہ وہ آگ میں پھنس گیا ہے، بہت خطرناک آگ لگی ہے، نکلنا بہت مشکل ہے، کوئی غلطی، کوتاہی ہوگئی ہو تو معاف کردینا۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!