گل پلازہ سانحہ، ریسکیو حکام نے جاں بحق اور زخمی افراد کی فہرست جاری کر دی

گل پلازہ سانحہ، ریسکیو حکام نے جاں بحق اور زخمی افراد کی فہرست جاری کر دی

متعدد افراد کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے
گل پلازہ سانحہ، ریسکیو حکام نے جاں بحق اور زخمی افراد کی فہرست جاری کر دی

Webdesk

|

19 Jan 2026

کراچی: ایم اے جناح روڈ پر واقع گل پلازہ شاپنگ مال میں ہفتے کی رات لگنے والی آگ پر بڑی حد تک قابو پالیا گیا،آتشزدگی کے باعث عمارت کے دو حصے منہدم ہوگئے، فائر فائٹر نے اب سے کچھ دیر قبل مزید چار لاشوں کو باہر نکال لیا ہے جس کے بعد ایک فائر فائٹر سمیت ہلاکتوں کی مجموعی تعداد15ہو گئی ہے جبکہ 60کے قریب افراد تاحال لاپتہ ہیں۔

ریسیکیو حکام نے اس سانحے میں جاں بحق اور زخمی افراد کی فہرست جاری کر دی ہے۔ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں کاشف ولد یونس عمر40سال، فراز ولد ابرارعمر55 سال، محمد عامر ولد نامعلوم عمر30 سال، فرقان ولد شوکت علی عمر25 سال سمیت 5 دیگر افراد شامل ہیں جن کی لاشوں کی تاحال شناخت نہیں ہو سکی۔

زخمی اور متاثرہ افراد میں حسیب ولد وسیم عمر25 سال، وسیم ولد سلیم عمر20 سال، دانیال ولد سراج عمر20 سال، صادق ولد نامعلوم عمر35 سال، حمزہ ولد محمد علی عمر22 سال، رحیم ولد گل محمد عمر25 سال، فہد ولد محمد ایوب عمر20 سال، جواد ولد جاویدعمر18 سال، ایان ولد نامعلوم عمر25 سال، عبداللہ ولد ظہیرعمر20 سال، عثمان ولد اصغر علی عمر20 سال، فہد ولد حنیف عمر47 سال، زین ولد عبداللہ عمر23 سال، نادر ولد نامعلوم عمر50 سال اور دیگر شامل ہیں۔

چھیپا ذرائع کے مطابق متعدد افراد کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے جبکہ کئی متاثرین کی شناخت کا عمل جاری ہے۔ ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر موجود ہیں اور سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن بدستور جاری ہے۔ریسکیو حکام نے کہاکہ متاثرہ خاندانوں کو ہر ممکن معاونت فراہم کی جائے گی۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!