گل پلازہ سے ملنے والی لاشیں کیسی تھیں؟ سماجی رضاکار کا لرزہ خیز بیان

گل پلازہ سے ملنے والی لاشیں کیسی تھیں؟ سماجی رضاکار کا لرزہ خیز بیان

ایک بچہ جس کی عمر تقریبا ڈھائی سے تین سال تھی اس کی لاش جل کر اکڑ گئی تھی۔
گل پلازہ سے ملنے والی لاشیں کیسی تھیں؟ سماجی رضاکار کا لرزہ خیز بیان

Webdesk

|

20 Jan 2026

 کراچی: گل پلازہ میں لگنے والی آگ سے زندہ جل جانے والوں کی لاشیں خاکستر اور ناقابل شناخت ہوچکی تھیں، ریسکیو اہلکار نے ملنے والی لاشوں سے متعلق ہوشربا انکشافات کردیئے۔

سماجی تنظیم کے اہلکار نے بتایا کہ گل پلازہ میں آتشزدگی سے زندہ جل کر جاں بحق ہونے والوں کی لاشیں گل چکی تھیں کسی کا ہاتھ اور کسی کا پائوں اور دیگر اعضا ملے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ آگ بجھنے کے بعد جب ہم لاشیں اٹھانے اندر گئے تو دیکھا کہ کئی لاشیں بالکل میلٹ ہوچکی تھیں، کچھ لاشیں کوئلے کی شکل میں جبکہ کچھ ٹکڑوں کی صورت میں ملیں۔

ریسکیو اہلکار نے بتایا کہ ایک بچہ جس کی عمر تقریبا ڈھائی سے تین سال تھی اس کی لاش جل کر اکڑ گئی تھی۔

 یہ کہا جاسکتا ہے کہ اس کی موت دم گھٹنے سے ہوئی اور کمر پر جلنے کا نشان ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ہم نے اب تک مجموعی طور پر 21 لاشیں نکالی ہیں۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!