گوادر میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 7 مزدور جاں بحق، تعلق پنجاب سے ہے
ویب ڈیسک
|
9 May 2024
جمعرات کو ضلع گوادر میں ایک رہائشی کوارٹر پر نامعلوم مسلح افراد کے حملے میں اس وقت سوئے ہوئے سات افراد ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا۔
سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) کے مطابق حملہ بندرگاہی شہر سے تقریباً 25 کلومیٹر دور سربندر کے علاقے میں گوادر فش ہاربر کے قریب ایک رہائشی کوارٹر میں صبح 3 بجے ہوا۔
حکام نے بتایا کہ جاں بحق اور زخمیوں کو گوادر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
متاثرین، جن کا تعلق پنجاب کے ضلع خانیوال سے تھا، جو سربندر میں ایک حجام کی دکان پر ملازم تھے۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
بلوچستان کے وزیر داخلہ میر ضیاء لانگو نے بے گناہ مزدوروں کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے حملے کی تفصیلی رپورٹ طلب کر لی ہے۔
صوبائی حکومت کے ترجمان نے اعلان کیا کہ افسوسناک واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ وہ ضلعی انتظامیہ کے ساتھ رابطے میں ہیں اور جاں بحق ہونے والے کارکنوں کے اہل خانہ سے رابطہ کر رہے ہیں۔
Comments
0 comment