گوجرانوالہ، فجر کی نماز کے بعد والد شوروم پہنچے تو دل دہلا دینے والا منظر دیکھا

گوجرانوالہ، فجر کی نماز کے بعد والد شوروم پہنچے تو دل دہلا دینے والا منظر دیکھا

دوسری شادی کرنے والی 24 سالہ لڑکی کی جھلسی ہوئی لاش والد کے فرنیچر شوروم سے برآمد
گوجرانوالہ، فجر کی نماز کے بعد والد شوروم پہنچے تو دل دہلا دینے والا منظر دیکھا

ویب ڈیسک

|

8 Jan 2024

پنجاب کے علاقے گوجرانوالہ میں شادی شدہ خاتون کو والد کے فرنیچر کے شوروم میں آگ میں جھونک کر زندگی کا خاتمہ کردیا گیا۔

مقامی پولیس کے مطابق واقعہ پیر کی صبح پیش آیا، جہاں خاتون کو رات گئے نامعلوم افراد نے تار سے گلا گھونٹ کر قتل کیا اور پھر اُس کی لاش کو جلاد دیا۔

پولیس نے بتایا کہ  ایسا لگتا ہے کہ پیٹرول کے استعمال سے آگ لگانے سے پہلے خاتون کو بجلی کے تار سے گلا گھونٹ دیا گیا تھا۔ مقتولہ کے والد کو مقامی مسجد سے فجر کی نماز ادا کرنے کے بعد واپسی پر بیٹی کی جلی ہوئی لاش ملی۔

فوری طور پر قتل کے محرکات کا تعین نہیں ہو سکا۔ تاہم، خاتون کا شوہر غائب ہے جس پر پولیس نے ابتدائی تفتیش میں اُسی پر شک ظاہر کیا ہے۔

24 سالہ مقتولہ، جس کا تعلق دھاریوال سے تھا، جس نے اپنے کزن سے شادی کی تھی، بعد ازاں طلاق کے بعد کوٹ اسحاق کے ساجد سے دوسری شادی کی تھی۔

بدقسمتی سے، متاثرہ لڑکی اور ساجد کے درمیان اکثر لڑائی جھگڑوں نے اس کے والدین کو شادی کے چھ ماہ بعد جوڑے کو ان کے گاؤں لانے پر مجبور کیا۔ متاثرہ لڑکی ساجد کے ساتھ اپنے والد کے فرنیچر شو روم سے متصل کمرے میں رہتی تھی۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!