حکومت نے عوام پر پھر پیٹرول بم گرادیا، بڑا اضافہ
نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے سے ہوگا
ویب ڈیسک
|
8 May 2026
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ کردیا۔
وزارت پیٹرولیم کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق اگلے ایک ہفتے کیلیے پیٹرول کی قیمت میں 14 روپے 92 پیسے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 15 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔
حالیہ اضافے کے بعد پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 414 روپے 78 پیسے جبکہ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 414 روپے 58 پیسے پر پہنچ گئی۔
نئی قیمتوں کا اطلاق رات بارہ بجے سے ہوگا۔
Comments
0 comment