ہنی مون کے پیسے نہ ملنے پر نوبیاہتا جوڑے نے ٹرین کے آگے آکر خودکشی کرلی

ویب ڈیسک
|
11 Jun 2025
فیصل آباد کے نزدیک گٹّی ریلوے اسٹیشن پر منگل کو ایک نوبیاہتا جوڑے نے ٹرین کے سامنے چھلانگ لگا کر خودکشی کر لی۔
تفصیلات کے مطابق فیصل آباد کے گاؤں چک بھائیوالہ کے رہائشی اور پاور لوم فیکٹری میں مزدور ساجد علی نے اپنے بڑے بھائی سے اہلیہ کے ہمراہ کاغان ہنی مون کیلیے جانے کیلیے رقم مانگی تھی۔
فہد نے کچھ دن کا وقت مانگا تاکہ وہ رقم کا بندوبست کر سکے۔
رپورٹس کے مطابق، ساجد نے بھائی کو دھمکی دی تھی کہ اگر رقم نہ ملی تو وہ اور اس کی بیوی فوزیہ بیبی خودکشی کر لیں گے۔
جب فہد وقت پر رقم فراہم نہ کر سکا تو جوڑے نے ٹرین کے سامنے چھلانگ لگا دی، جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔
مقامی پولیس نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے مقدمہ درج کر لیا ہے۔ ایسے المناک واقعات معاشرے میں مالی مشکلات اور ذہنی دباؤ کے سنگین مسائل کی طرف توجہ دلاتے ہیں۔
Comments
0 comment