اب تک کتنے افغانی پاکستان سے واپس جاچکے؟ اعداد و شمار سامنے آگئے
دو دسمبر کو مزید ڈھائی ہزار سے زائد افغان شہری واپس روانہ ہوئے
ویب ڈٰیسکس
|
3 Dec 2023
حکومتی ڈیڈ لائن ختم ہونے کے بعد غیر قانونی افغان باشندوں کی پاکستان سے وطن واپسی کا سلسلہ جاری و ساری ہے۔
حکومت کی جانب سے دی گئی ڈیڈ لائن کے بعد پاکستان میں مقیم غیر قانونی افغان باشندوں نے رضاکارانہ طورپر اپنے وطن کا رخ کیا اور فیملیز سمیت سارا مال بھی لے گئے۔
وزارت اطلاعات و نشریات کے مطابق 02 دسمبر 2023 کو 2597 افغان شہری واپس روانہ ہوئے جن میں سے 832 مرد، 678 خواتین اور 1087 بچے شامل ہیں۔
اعداد و شمار کے مطابق 02 دسمبر 2023 تک پاکستان چھوڑنے والے غیر قانونی افغان باشندوں کی کل تعداد 404,909 تک پہنچ چکی ہے اور واپسی کا یہ سلسلہ جاری اور ساری ہے،
افغانستان روانگی کے لیے 98 گاڑیوں میں 315 خاندانوں کی اپنے وطن واپسی عمل میں لائی گئی ہے۔
Comments
0 comment