حیدرآباد میں سلینڈر دھماکے میں 4 جاں بحق، 51 زخمی

حیدرآباد میں سلینڈر دھماکے میں 4 جاں بحق، 51 زخمی

زخمی ہونے والوں میں سے بیشتر کی حالت تشویشناک ہے
حیدرآباد میں سلینڈر دھماکے میں 4 جاں بحق، 51 زخمی

ویب ڈیسک

|

31 May 2024

حیدرآباد کے علاقے پریت آباد میں گیس سلینڈر کی دکان میں زور دار دھماکے کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ اموات میں مزید اضافے کا خدشہ بھی ظاہر کیا جارہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق حیدرآباد میں گیس سلینڈر کی دکان میں سلنڈر بھرنے کے دوران زور دار دھماکا ہوا جس کے باعث آگ لگ گئی جبکہ اس کے اثرات دور دور تک ہوئے۔

دھماکے کی شدت سے اطراف کے گھروں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے۔

واقعے میں 51 افراد زخمی ہوئے جن میں بیشتر بچے تھے جبکہ تیس افراد جھلس کر شدید زخمی ہوئے اور ان میں سے 6 کی حالت تشویشناک تھی۔

ڈاکٹرز نے شدید زخمیوں اور تشویشناک حالت والے 31 افراد کو کراچی ریفر کیا جنہیں فوری طور پر کراچی کے سول اسپتال برنس وارڈ منتقل کیا گیا، جہاں چار زخمی دم توڑ گئے جبکہ 6 کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!