حیدرآباد سلینڈر دھماکے میں اموات 23 تک پہنچ گئیں
ویب ڈیسک
|
6 Jun 2024
سندھ کے دوسرے بڑے شہر حیدرآباد کے علاقے پریٹ آباد میں ہونے والے گیس سلینڈر دھماکے کے مزید دو زخمی بچے دم توڑ گئے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 23 ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کے اسپتالوں میں دونوں بچے زیر علاج تھے جنہوں نے بدھ کے روز دوران علاج دم توڑا۔ انتقال کرنے والوں میں 8 سالہ ماہنور حبیب اور دو سالہ حریم اکرم شامل ہیں۔
سانحہ پریٹ آباد میں زخمی ہونے والوں میں سے اب بھی پانچ کی حالت تشویشناک ہے۔
واضح رہے کہ حیدرآباد کے علاقے پریٹ آباد میں گیس سلینڈر کی فیلنگ کے دوران زور دار دھماکے کے نتیجے میں بہت تباہی ہوئی تھی جبکہ دکان میں موجود متعدد لوگ جھلس گئے تھے۔
واقعے میں 52 کے قریب لوگ زخمی ہوئے جن میں سے 31 کی حالت تشویشناک تھی اور ان میں سے کچھ کو کراچی کے سول اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔
Comments
0 comment