ملک بھر میں آیت اللہ علی خامنہ ای کی شہادت پر شدید احتجاج

ملک بھر میں آیت اللہ علی خامنہ ای کی شہادت پر شدید احتجاج

مشتعل افراد کی جانب سے مختلف شاہراہوں پر ٹائر نذر آتش کیے گئے
ملک بھر میں آیت اللہ علی خامنہ ای کی شہادت پر شدید احتجاج

Webdesk

|

1 Mar 2026

نواب شاہ: ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی شہادت کی خبر کے بعد نواب شاہ شہر میں شدید احتجاجی مظاہرے دیکھنے میں آئے۔

شہر کے مرکزی چوک پر ہزاروں مشتعل مظاہرین نے دھرنا دے کر ٹریفک کی روانی معطل کردی جبکہ مختلف علاقوں میں احتجاجی ریلیاں بھی نکالی گئیں۔مظاہرین نے شہر کے بڑے تجارتی مراکز، بازاروں اور گلی محلوں کی دکانیں بند کرا دیں، جس کے باعث کاروباری سرگرمیاں مکمل طور پر ٹھپ ہو کر رہ گئیں۔

 مشتعل افراد کی جانب سے مختلف شاہراہوں پر ٹائر نذر آتش کیے گئے، جس سے فضا میں دھواں پھیل گیا اور شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

احتجاجی دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے اسرائیلی قوتوں پر دنیا بھر میں دہشت گردی پھیلانے کے الزامات عائد کیے اور عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ مشرقِ وسطی میں کشیدگی کے خاتمے کے لیے فوری کردار ادا کیا جائے۔

 مقررین نے کہا کہ مسلم امہ کو متحد ہو کر بیرونی جارحیت کا مقابلہ کرنا ہوگا۔احتجاج کے دوران سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے اور پولیس کی بھاری نفری شہر کے حساس مقامات پر تعینات رہی تاکہ کسی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے۔

 آخری اطلاعات تک مظاہرین کا دھرنا جاری تھا جبکہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے حالات پر گہری نظر رکھی جا رہی ہے۔واضح رہے کہ احتجاج کے باعث شہری زندگی شدید متاثر ہوئی اور ٹریفک کی طویل قطاریں لگ گئیں، تاہم کسی بڑے جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!