جعلی پیر کے تشدد سے نوجوان جاں بحق
ویب ڈیسک
|
10 May 2024
بہاولنگر میں روحانی علاج کا متلاشی ایک 18 سالہ لڑکا جعلی پیر کے مبینہ تشدد سے جاں بحق ہو گیا۔
مقامی پولیس نے بہاولنگر کے علاقے تخت محل کے علاقے میں پیش آنے والے واقعے کا مقدمہ درج کر لیا۔
مقتول کے بھائی ذوالقرنین نے بتایا کہ پیر ظہیر احمد چند روز قبل ان کے گھر آئے اور دعویٰ کیا کہ ان کے بھائی پر جنات ہیں۔
جعلی پیر نے متاثرہ کے گھر والوں کو اس بات پر راضی کیا کہ وہ لڑکے کو علاج کے لیے اپنے پاس چھوڑ دیں۔
ان کے مطابق وہ بدھ کو اپنے بھائی کی بگڑتی ہوئی حالت کے بارے میں جاننے کے بعد پیر ظہیر سے ملنے گئے اور بھائی مردہ حالت میں ملا۔
ذوالقرنین نے انصاف کا مطالبہ کرتے ہوئے الزام لگایا کہ اس کے بھائی کو پیر ظہیر نے تشدد کرکے قتل کیا۔
بہاولنگر پولیس نے ملزم پیر کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے اور فی الحال واقعہ کی مکمل تفتیش کر رہی ہے۔
Comments
0 comment