جامعہ کراچی میں اشتعال دلانے والا لباس پہننے پر پابندی

جامعہ کراچی میں اشتعال دلانے والا لباس پہننے پر پابندی

طالب علموں کیلیے نیا ڈریس کوڈ متعارف کرادیا گیا
جامعہ کراچی میں اشتعال دلانے والا لباس پہننے پر پابندی

Webdesk

|

21 Jan 2025

جامعہ کراچی کے طلبا کیلیے بری خبر یہ ہے کہ اب اُن پر لباس کے حوالے سے پابندیاں عائد کردی گئیں ہیں۔

پابندیوں کے حوالے سے جامعہ کراچی کی انتظامیہ نے پیر کے روز نوٹی فکیشن جاری کیا جس میں کہا گیا ہے کہ مختصر پائنچوں، آستینوں والے، یا چست لباس پہننے کی ممانعت ہے۔

اس کے علاوہ گرافکس والا یا نازیبا الفاظ والے کپڑے بھی پہننے پر پابندی ہوگئی جبکہ جوتوں کی اجازت ہے اور آرام دے چپل بھی نہیں پہن سکتے۔

May be an image of text

نوٹی فکیشن میں تمام طلبا و طلبات کو مطلع کیا گیا ہے وہ کیمپس میں رہتے ہوئے باوقار اور صاف ستھرے کپڑے پہنیں اور تعلیمی ماحول کے احترام کا مظاہرہ کریں۔

انتظامیہ نے کہا ہے کہ طالب علم ایسے لباس سے گریز کریں جو اشتعال انگیز، جارحانہ، یا توجہ ہٹانے والا ہو۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!