جمعے کو ملک بھر میں بارشوں کے دوران 24 افراد جاں بحق

جمعے کو ملک بھر میں بارشوں کے دوران 24 افراد جاں بحق

مٹی کا تودہ گھر پر گرنے سے ایک ہی خاندان کے 13 افراد جاں بحق ہوگئے
جمعے کو ملک بھر میں بارشوں کے دوران 24 افراد جاں بحق

ویب ڈیسک

|

31 Aug 2024

جمعہ کو ملک کے کئی حصوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ تیز بارش کے بعد کم از کم 24 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

 خیبرپختونخوا کے دیر بالا میں موسلا دھار بارشوں کے باعث مٹی کا تودہ گھر پر گرنے سے ایک خاندان کے کم از کم 13 افراد جاں بحق ہوگئے۔

 سندھ کے اضلاع جامشورو، دادو اور میرپور خاص میں بارش سے متعلقہ واقعات میں 9 افراد جان کی بازی ہار گئے جب کہ کراچی میں درخت گرنے سے خاتون جاں بحق ہوگئیں۔

 ٹوبہ ٹیک سنگھ میں مکان کی چھت گرنے کے واقعے میں ایک شخص اور اس کی بہن جاں بحق اور خاندان کے تین افراد زخمی ہوگئے۔

 بلوچستان کے علاقے لورالائی، قلعہ سیف اللہ، دکی، ہرنائی اور جھل مگسی میں سیلاب نے 13 افراد کو بہا لیا۔

 اہلکار نے بتایا کہ لورالائی میں بہہ جانے والے ایک خاندان کے سات افراد کو پانچ گھنٹے بعد بچا لیا گیا۔ تاہم دکی سے پانچ اور جھل مگسی سے ایک شخص لاپتہ ہے۔

 دوسری جانب پاکستان میٹرولوجسٹ ڈیپارٹمنٹ (پی ایم ڈی) نے آج (ہفتہ) ملک بھر میں مزید بارشوں کی پیش گوئی کی ہے۔تاہم سمندری طوفان اسنا سندھ کے ساحل سے ہٹ کر عمان کی جانب بڑھ گیا ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!