جشن آزادی، کراچی میں ہوائی فائرنگ سے خاتون جاں بحق، 50 زخمی

جشن آزادی، کراچی میں ہوائی فائرنگ سے خاتون جاں بحق، 50 زخمی

فائرنگ سے 9 بچے بھی زخمی ہوئے ہیں
جشن آزادی، کراچی میں ہوائی فائرنگ سے خاتون جاں بحق، 50 زخمی

ویب ڈیسک

|

14 Aug 2026

کراچی: جشنِ آزادی کے موقع پر پولیس کی جانب سے ہوائی فائرنگ پر پابندی کے باوجود شہر کے مختلف علاقوں میں شدید ہوائی فائرنگ کے واقعات پیش آئے، جس کے نتیجے میں ایک خاتون جاں بحق جبکہ 50 افراد زخمی ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق زخمیوں میں 9 بچے بھی شامل ہیں جنہیں طبی امداد کے لیے شہر کے مختلف اسپتالوں میں منتقل کیا گیا، جہاں بعض زخمیوں کا علاج جاری ہے۔

پولیس نے ہوائی فائرنگ کی روک تھام کے لیے پہلے ہی پابندی عائد کر رکھی تھی، تاہم مختلف علاقوں میں پابندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے فائرنگ کی گئی۔

پولیس کے مطابق کارروائی کرتے ہوئے تقریباً 11 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے، جن کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کیا گیا۔

حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار افراد کے خلاف ہوائی فائرنگ اور انسانی جانوں کو خطرے میں ڈالنے کے الزام میں اقدامِ قتل کی دفعات کے تحت مقدمات درج کیے جارہے ہیں۔

پولیس نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ جشنِ آزادی کے دوران ہوائی فائرنگ سے گریز کریں اور کسی بھی خلاف ورزی کی صورت میں فوری طور پر پولیس کو اطلاع دیں۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!