جوڈیشل کمیشن نے سانحہ گل پلازہ کی انکوائری مکمل کرلی

جوڈیشل کمیشن نے سانحہ گل پلازہ کی انکوائری مکمل کرلی

سانحہ گل پلازہ کی رپورٹ مکمل کرلی گئی ہے جو 7 اپریل تک سندھ حکومت کو پیش کی جائے گی۔
جوڈیشل کمیشن نے سانحہ گل پلازہ کی انکوائری مکمل کرلی

Webdesk

|

2 Apr 2026

کراچی: سانحہ گل پلازہ کی تحقیقات کے لیے بنائے گئے جوڈیشل کمیشن نے اپنی انکوائری مکمل کرلی ہے۔

جوڈیشل کمیشن حکام کے مطابق سانحہ گل پلازہ کی رپورٹ مکمل کرلی گئی ہے جو 7 اپریل تک سندھ حکومت کو پیش کی جائے گی۔

جوڈیشل کمیشن کے مطابق رپورٹ اور تمام ریکارڈ حکومت سندھ کے حوالے کیا جائے گا، رپورٹ پبلک کرنے یا نہ کرنیکا اختیار حکومت سندھ کے پاس ہوگا۔

 اس حوالے سے کمیشن نے خط لکھ کر سیکرٹری قانون کو 7 اپریل کو طلب کیا ہے۔ کمیشن کا گیزیٹڈ نوٹیفکیشن 10 فروری 2026 کو دیا گیا، کمیشن کو 8 ہفتوں میں انکوائری مکمل کرکے رپورٹ پیش کا کہا گیا تھا۔

واضح رہے کہ جنوری میں کراچی میں واقع شاپنگ سینٹر گل پلازہ میں آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا تھا جس کے نتیجے میں 70 سے زائد افراد جاں بحق ہوگئے تھے جب کہ پلازہ مکمل طور پر جل کر خاکستر ہوگیا تھا۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!