13 hours ago
جیل میں قید بچے سے ہیڈ کانسٹیبل کی بدفعلی

ویب ڈیسک
|
18 Mar 2025
سندھ کے دوسرے بڑے شہر حیدرآباد کے جیل میں قید بچے کے ساتھ زیادتی کرنے کا انکشاف ہوا ہے جس پر ہیڈ کانسٹیبل کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق حیدرآباد کی بچہ جیل میں ایک قیدی بچے کے ساتھ مبینہ زیادتی کے سنگین الزامات کے بعد ہیڈ کانسٹیبل غلام حیدر چانڈیو کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
پولیس حکام کے مطابق، ہیڈ کانسٹیبل جیل کے وارڈ میں تعینات تھا، جس پر بچے نے عدالت میں زیادتی کا الزام عائد کیا تھا۔ واقعے کی تفتیش کے بعد عدالت نے جیل حکام کو طلب کیا اور ہیڈ کانسٹیبل کے خلاف فوری کارروائی کا حکم دیا۔ عدالتی احکامات کے تحت ہیڈ کانسٹیبل کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق، بچے کے ساتھ زیادتی ہونے یا نہ ہونے کی تصدیق کے لیے اس کا میڈیکل معائنہ کروایا جائے گا۔ یہ معائنہ واقعے کی نوعیت کو واضح کرنے میں اہم کردار ادا کرے گا۔
Comments
0 comment