جزلان قتل کیس، سندھ ہائیکورٹ نے ملزم کی ضمانت منظور کرلی
ویب ڈیسک
|
2 Dec 2024
سندھ ہائی کورٹ نے پیر کو 17 سالہ جزلان قتل کیس کے مرکزی ملزم محمد عرفان کی ضمانت منظور کر لی۔
عدالت نے عرفان کو 10 لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا۔
اس سے قبل ٹرائل کورٹ نے جون 2024 میں عرفان کی ضمانت کی درخواست مسترد کر دی تھی۔ تاہم، ہائی کورٹ نے کارروائی میں اہم تاخیر کا حوالہ دیتے ہوئے اسے منظور کر لیا۔
استغاثہ کے 27 گواہوں میں سے صرف ایک نے دو سال سے زائد عرصے کے بعد گواہی دی تھی۔عدالت نے تسلیم کیا کہ ملزم کی کوئی سابقہ کرمنل ریکارڈ نہیں ہے۔
واضح رہے کہ کراچی کے سپر ہائی وے پر موٹر سائیکل ریس کے دوران جزلان نامی نوجوان نے موٹرسائیکل سواروں کو روکا جس پر ملزمان نے اُسے تشدد کا نشانہ بنا کر فائرنگ کر کے قتل کردیا تھا۔
پولیس رپورٹس کے مطابق جزلان اپنی کار چلا رہا تھا جب حسنین نامی نوجوان ملزم اپنے ایک دوست کے ساتھ سوسائٹی میں موٹر سائیکل چلا رہا تھا۔
اس کے بعد حسنین نے اپنے بڑے بھائی اور دیگر دوستوں کو بلایا جس کے بعد جزلان پر فائرنگ کردی۔ نوجوان کو گولی لگنے سے شدید زخم آئے اور اسے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے انتقال کرگیا تھا۔
Comments
0 comment