کراچی میں سال کا سرد ترین دن ریکارڈ

کراچی میں سال کا سرد ترین دن ریکارڈ

اگلے دو سے تین روز میں درجہ حرارت مزید کم ہونے کا امکان
کراچی میں سال کا سرد ترین دن ریکارڈ

ویب ڈیسک

|

4 Dec 2023

کراچی: شہر قائد میں موسم کی تبدیلی اور موسم سرما کی آمد کے اثرات واضح ہونا شروع ہوگئے ہیں اور پیر کو سال کا سرد ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق پیر کو شہر میں خنکی میں مذید اضافہ ہوا، جس کے دوران موسم قدرے سرد ہوگیا۔ سرکاری ڈیٹا مرتب کرنے کے حامل ویدراسٹیشن پرکم سے کم پارہ گزشتہ روز کے مقابلے میں 2.4ڈگری کمی سے15.1ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ ہوا۔

واضح رہے کہ اتوارکوصبح کے وقت کم سے کم درجہ حرارت 17.5ڈگری ریکارڈ ہواتھا۔

جناح ٹرمینل ائیرپورٹ کم سے کم درجہ حرارت 13.8ڈگری ریکارڈ ہوا، شہرکا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 30.5 اور نمی کا تناسب 37 فیصد رہا۔

شہر کی فضاؤں پرصبح کے وقت ہلکی دھند چھانے کے سبب حد نگاہ کم ہورکر3 کلو میٹر ریکارڈ ہوئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق رواں ماہ کے وسط میں سردی کی شدت میں اضافہ متوقع ہے، دیہی سندھ کے مختلف اضلاع میں بھی سردی کی شدت بڑھ گئی۔

محکمہ موسمیات ارلی وارننگ سینٹر پیش گوئی کے مطابق  اگلے3 روز تک شہر میں خنک/ سرد موسم برقرار رہے گا۔ منگل اور بدھ کو کم سے کم پارہ مزید ایک ڈگری کمی سے 14 ڈگری سینٹی گریڈ تک گرسکتا ہے جبکہ زیادہ سے زیادہ پارہ 28 سے 30 ڈگری کے درمیان ریکارڈ ہوسکتا ہے۔

شہرمیں بدستور سمندری ہوائیں بند/ بلوچستان کی شمال مشرقی ہوائیں بدستور چلنے کی توقع ہے،صوبے کے بیشتر اضلاع میں موسم دن میں خشک اور راتیں سرد رہنے کا امکان ہے،میدانی علاقوں میں صبح کے وقت دھند چھاسکتی ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!