کچے کے ڈاکو آپے سے باہر، لاش دینے کیلیے 30 لاکھ تاوان کا مطالبہ

کچے کے ڈاکو آپے سے باہر، لاش دینے کیلیے 30 لاکھ تاوان کا مطالبہ

مغوی کی بیٹی نے ڈاکوؤں کو اپنے سونے کے زیورات پیش کردیے
کچے کے ڈاکو آپے سے باہر، لاش دینے کیلیے 30 لاکھ تاوان کا مطالبہ

Webdesk

|

19 May 2024

گھوٹکی میں کچے کے ڈاکوؤں نے مغوی کی لاش حوالے کرنے کے لیے 30 لاکھ روپے تاوان کا مطالبہ کردیا۔

 تفصیلات کے مطابق، بہرام ساند کو گھوٹکی میں مبینہ طور پر سندرانی قبیلے سے تعلق رکھنے والے ڈاکوؤں نے اغوا کیا۔ وائرل ہونے والی ویڈیو میں بہرام ڈاکوؤں سے کہہ رہا ہے کہ اسے پانی پلائیں اور پھر چاہیں تو اسے مار دیں۔

 اس دوران مقتول کی بیٹی نے اپنے والد کی میت کے لیے اپنے سونے کے زیورات ڈاکوؤں کو پیش کر دیے۔

 ڈاکوؤں کی جانب سے تاوان کا مطالبہ کرنے پر پولیس اور مقامی بااثر افراد حرکت میں آگئے۔

 لاش ورثاء کے حوالے کر دی گئی تاہم تاوان کی ادائیگی کی گئی یا نہیں اس کی تصدیق نہیں ہو سکی۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!