کچے کے ڈاکوؤں نے ایک بچے کو قتل کردیا، دوسرے کی رہائی کیلیے 1 کروڑ تاوان کا مطالبہ

کچے کے ڈاکوؤں نے ایک بچے کو قتل کردیا، دوسرے کی رہائی کیلیے 1 کروڑ تاوان کا مطالبہ

اہل خانہ نے اعلی حکام سے بچے کی رہائی اور بازیابی کی اپیل کی ہے
کچے کے ڈاکوؤں نے ایک بچے کو قتل کردیا، دوسرے کی رہائی کیلیے 1 کروڑ تاوان کا مطالبہ

Webdesk

|

1 Jul 2024

سندھ کے علاقے کچے میں ایک افسوسناک واقعے میں ڈاکوؤں نے اغوا ہونے والے دو بچوں میں سے ایک کو قتل کر دیا جبکہ دوسرے بچے کی رہائی کے لیے ایک کروڑ تاوان کا مطالبہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ڈاکوؤں نے کچے کے علاقے تھل میں رہائش پذیر اہل خانہ سے ٹیلی فون کے ذریعے رابطہ کیا اور اغوا کیے گئے بچوں نادر علی بنگلانی اور قدیر بنگلانی کی رہائی کے لیے ایک کروڑ روپے کا مطالبہ کیا، جو عید کے بعد سے لاپتہ تھے۔

کال کے دوران ڈاکوؤں نے گھر والوں کو بتایا کہ ایک بچہ مارا جا چکا ہے اور دوسرا ابھی تک ان کی تحویل میں ہے۔ انہوں نے بچ جانے والے بچے کی رہائی کے لیے تاوان کی ادائیگی پر اصرار کرتے ہوئے خاندان کو دھمکیاں دیں۔

متاثرہ خاندان نے سیکیورٹی ایجنسیز، صوبائی حکومت سمیت دیگر اعلیٰ حکام سے اپیل کی ہے کہ اُن کے بچے کو باحفاظت بازیاب کرایا جائے کیونکہ وہ تاوان کی رقم ادا نہیں کرسکتے۔

اس سے قبل 20 جون کو، سکھر کے علاقے میں گھوٹکی سے تعلق رکھنے والے دو ٹک ٹاک بھائیوں سمیت تین افراد کو اغوا کیا گیا تھا۔ متاثرین، جن کی شناخت دو بھائیوں جاوید اور خالد کے نام سے ہوئی ، اپنے دوست فرمان کے ساتھ، پانچ روز قبل ٹک ٹاک ویڈیوز بنانے سکھر جاتے ہوئے لاپتہ ہو گئے تھے۔

ایس ایس پی سمیر نور کے مطابق اغوا کاروں کی آخری معلوم لوکیشن شکارپور کے علاقے سے ٹریس کی گئی۔ اغوا کاروں نے ان کی رہائی کے لیے پچاس لاکھ روپے تاوان کا مطالبہ کیا ہے۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!