کچے کے ڈاکوؤں سے روابط رکھنے والے 78 پولیس اہلکاروں کا کراچی تبادلہ ہوگیا

کچے کے ڈاکوؤں سے روابط رکھنے والے 78 پولیس اہلکاروں کا کراچی تبادلہ ہوگیا

سندھ بھر میں ڈاکوؤں کے رابطہ کار پولیس اہلکاروں کا سروے کیا جارہا ہے۔
کچے کے ڈاکوؤں سے روابط رکھنے والے 78 پولیس اہلکاروں کا کراچی تبادلہ ہوگیا

Webdesk

|

26 Apr 2024

کراچی:سندھ حکومت نے کچے کے ڈاکوؤں کیلئے سہولت کاری کے الزام میں 78 پولیس اہلکاروں کا شکار پور سے کراچی تبادلہ کردیا۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن کے دوران انفارمیشن لیک ہونے پر شکارپور میں تعینات اہلکاروں کی خفیہ انکوائری شروع کی گئی تھی جس میں یہ انکشاف ہوا کہ وہ مبینہ طور پر ڈاکوؤں کے سہولت کار ہیں۔

مذکورہ پولیس اہلکاروں کو سزا دینے یا نوکریوں سے برخاست کرنے کے بجائے اُن کا تبادلہ شہر قائد کردیا گیاتاکہ اب کراچی والے ان کی خدمات سے مستفید ہو سکیں جہاں پہلے ہی ڈاکو راج سے شہری آئے روز قتل ہورہے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سندھ بھر میں ڈاکوؤں کے رابطہ کار پولیس اہلکاروں کا سروے کیا جارہا ہے۔

ذرائع کے مطابق کچے کے ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن کے دوران یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ جن پولیس اہلکاروں پر ڈاکوؤں سے رابطوں کا شبہ ہے انکا شکارپور رینج سے تبادلہ کردیا جائے۔


Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!