3 hours ago
کھائی میں رکشہ گرنے سے 7 افراد جاں بحق
حادثہ ضلع حویلی کے علاقے خورشید آباد میں پیش آیا تھا جہاں ابتدا میں 2 افراد جاں بحق جبکہ 5 زخمی ہوگئے تھے۔
Webdesk
|
29 May 2026
حویلی : آزاد کشمیر کے ضلع حویلی میں کھائی میں رکشہ گرنے کے واقعے میں جاں بحق افراد کی تعداد 7 ہوگئی۔
آزاد کشمیر پولیس کے مطابق حادثہ ضلع حویلی کے علاقے خورشید آباد میں پیش آیا تھا جہاں ابتدا میں 2 افراد جاں بحق جبکہ 5 زخمی ہوگئے تھے۔
پولیس کے مطابق حادثے کے مزید 5 زخمی دم توڑ گئے ہیں جس کے بعد جاں بحق افراد کی تعداد 7 ہوگئی ہے۔
افسوسناک حادثے پر وزیرِ اعظم آزاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھور نے سانحے پر ضلع حویلی میں ایک روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے۔
فیصل ممتاز راٹھور نے حادثے کی رپورٹ بھی طلب کر لی ہے۔
Comments
0 comment