11 hours ago
کالے ویگو ڈالے پر فائرنگ سے 6 افراد جاں بحق

ویب ڈیسک
|
3 Mar 2025
گجرات کے نواحی علاقے ڈنگہ میں دیرینہ دشمنی پر ویگو ڈالے میں سوار 6 افراد کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے قتل کردیا۔
پولیس کے مطابق موٹرسائیکل سوار ملزمان نے ویگو ڈالے کو نشانہ بنایا جس کے بعد ملزمان کامیابی سے فرار ہوگئے۔
پولیس نے واقعے کو دیرینہ دشمنی کا شاخسانہ قرار دیا اور بتایا کہ تمام زخمی موقع پر ہی دم توڑ گئے تھے۔ واقعے کے بعد ضلعی پولیس نے علاقے کی ناکہ بندی کر دی اور گرفتاریوں کے لیے کارروائی شروع کر دی۔
آئی جی پنجاب نے واقعے کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے آر پی او گوجرانوالہ سے تفصیلی رپورٹ طلب کی ہے۔ انہوں نے ڈی پی او گجرات کو ہدایت دی ہے کہ ملزمان کی فوری گرفتاری کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کیے جائیں اور تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔
پولیس نے متاثرین کی لاشوں کو قانونی کارروائی کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا ہے۔ اب تک ملزمان کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ وہ واقعے کی مکمل تحقیقات کر رہی ہے اور مجرمان کو جلد از جلد گرفتار کرنے کے لیے پرعزم ہے۔
پولیس کے مطابق مرنے والوں کا تعلق ایک ہی گاؤں سے ہے جن کی شناخت زاہد ناظم، مبشر، زنیر، جاوید اقبال، رخسار اور ایک نامعلوم سے ہوئی ہے۔
Comments
0 comment