3 hours ago
کار سوار ایس ایچ او اپنے ہی اہلکاروں کی فائرنگ سے جاں بحق
انکوائری کمیٹی کو 24 گھنٹوں میں رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
Webdesk
|
5 May 2026
شکارپور: شکارپور میں لکھی غلام شاہ کے قریب پولیس اہلکاروں کی فائرنگ سے کار سوار ایس ایچ او جاں بحق ہوگئے۔
پولیس حکام کے مطابق لکھی غلام شاہ پولیس نے پرائیویٹ کار کو روکنے کا اشارہ کیا تھا، کار نہ روکنے پر پولیس نے فائرنگ کر دی۔فائرنگ کے نتیجے میں تھانہ غلام شاہ کے ایس ایچ اوعلی حسن شدید زخمی ہوگئے ۔
زخمی ایس ایچ او کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا مگر جانبر نہ ہو سکے، علی حسن تھانہ غلام شاہ میں بطور ایس ایچ او تعینات تھے۔
پولیس حکام نے واقعہ کی تحقیقات کیلئے اے ایس پی شکارپور کی سربراہی میں انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی ہے، انکوائری کمیٹی کو 24 گھنٹوں میں رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
Comments
0 comment