کراچی، عمارت سے پراسرار طور پر گرنے والا نوجوان جاں بحق
واقعی فیڈرل بی ایریا بلاک 2 میں پیش آیا
Webdesk
|
12 Feb 2024
فیڈرل بی ایریا بلاک ٹو میں ایک شخص پراسرار طور پر عمارت سے گر کر جاں بحق ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق عزیزآباد کے علاقے عائشہ منزل فیڈرل بی ایریا بلاک 2 ڈائمنڈ مال کے قریب پراسرار طور پر عمارت سے گر کر ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ متوفی کی ایمبولینس کے ذریعے عباسی شہید اسپتال منتقل کی گئی ، متوفی کی شناخت 40 سالہ ذیشان کے نام سے کی گئی۔
پولیس کے مطابق ورثا متوفی کی لاش پولیس کارروائی کرائے بغیر لے گئے ، علاقہ پولیس واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے۔
Comments
0 comment