کراچی، آوارہ کتوں نے ڈکیتی کی کوشش ناکام بنا دی

کراچی، آوارہ کتوں نے ڈکیتی کی کوشش ناکام بنا دی

واقعہ اسٹیل ٹائون رشین مارکیٹ کے ایک جنرل اسٹور پر پیش آیا
کراچی، آوارہ کتوں نے ڈکیتی کی کوشش ناکام بنا دی

Webdesk

|

26 Feb 2026

کراچی: شہر قائد کے علاقے اسٹیل ٹائون میں ایک حیرت انگیز اور دلچسپ واقعہ پیش آیا ہے جہاں گلی کے آوارہ کتوں نے ڈکیتی کی ایک بڑی کوشش ناکام بنا دی۔

یہ واقعہ دو روز قبل اسٹیل ٹائون رشین مارکیٹ کے ایک جنرل اسٹور پر پیش آیا جہاں دو مسلح ڈاکو لوٹ مار کی نیت سے داخل ہوئے تھے، لیکن انہیں اس بات کا اندازہ نہیں تھا کہ گلی کے آوارہ کتے ان کے لیے بڑی رکاوٹ بن جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق، دو روز قبل رشین مارکیٹ میں واقع بسم اللہ جنرل اسٹور پر دو موٹر سائیکلوں پر سوار مسلح افراد پہنچے اور کیش کانٹر کھلوانے کی کوشش کی۔

تاہم، وہاں موجود چار آوارہ کتوں نے فوری طور پر دکان کو اپنے حصار میں لے لیا اور مشکوک افراد پر بھونکنا شروع کر دیا۔دکاندار کے مطابق جس وقت مسلح ملزمان دکان میں داخل ہوئے اور کیش کائونٹر کھلوانے کی کوشش کر رہے تھے، اسی دوران گلی میں موجود چار آوارہ کتوں نے دکان کو چاروں طرف سے گھیر لیا۔

ان کتوں نے دکان کے اطراف ایک حصار سا بنا لیا اور ملزمان پر مسلسل بھونکنا شروع کر دیا جس سے ڈاکو بوکھلا گئے۔کتوں کی اس غیر متوقع مزاحمت اور شور کی وجہ سے ڈاکوئوں کے لیے وہاں مزید رکنا مشکل ہو گیا اور وہ پکڑے جانے کے ڈر سے بغیر لوٹ مار کیے ہی فرار ہونے پر مجبور ہو گئے۔

دکان مالک نے کہا کہ کتے غالبا اس لیے ہوشیار ہو گئے تھے کیونکہ مسلح افراد اس علاقے کے رہائشی نہیں لگ رہے تھے۔واقعہ علاقے میں زبان زدِ عام ہونے کے باوجود متعلقہ پولیس نے اب تک جائے وقوعہ کا دورہ نہیں کیا اور نہ ہی کوئی کارروائی عمل میں لائی گئی ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!